Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنرنے صوبائی کابینہ کے15 ارکان سے بحیثیت صوبائی وزراء ان کے عہدے کاحلف لیا

شیئر کریں:

گورنرنے صوبائی کابینہ کے15 ارکان سے بحیثیت صوبائی وزراء ان کے عہدے کاحلف لیا

تقریب حلف برداری میں وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور،سپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی،چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اورصوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان کی شرکت

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) گورنرہاؤس پشاور میں بدھ کے روز صوبائی وزراء کی تقریب حلف برداری منعقدہوئی جس میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے صوبائی کابینہ کے15اراکین سے بحیثیت صوبائی وزراء انکے عہدے کا حلف لیا۔وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔ بحیثیت صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں ارشد ایوب خان، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمدعدنان قادری، عاقب اللہ خان، محمدسجاد، مینہ خان، فضل شکور، نذیراحمد عباسی، پختون یارخان،آفتاب عالم خان آفریدی، خلیق الرحمن، سید قاسم علی شاہ، فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ شامل ہیں۔ حلف برداری کے بعد گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبائی وزراء کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گورنر ہاؤس میں منعقدہ پروقار تقریب میں سپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور،انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

بعد ازاں خیبرپختونخوا کی نئ کا بینہ کے وزراء کو مختلف محکموں کے قلم دان سونپ دیے گیے ۔جن میں
فضل حکیم سی اینڈ دبلیو، شکیل احمد اریگیشن، فضل شکور لاء۔ ظاہر شاہ ٹورازم۔ ارشد ایوب لوکل گورنمنٹ۔ عدنان قادری ریلیجیس افیئر۔  عاقب اللہ پبلک ہیلتھ۔ ، مینا خان اسپورٹس ، نذیر عباسی ایجوکیشن ،  پختون یار سوشیل ویلفیئر ، آفتاب عالم ٹرانسپورٹ ، خلیق رحمان ہائیر ایجوکیشن ، فیصل ترکئی ہیلتھ ، محمد سجاد ایگریکلچر ، قاسم علی شاہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔

chitraltimes kp cabinet members notification 2024


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85992