Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت، SAP ٹیچرزکو جلد از جلد مستقل کیا جائے۔۔ جینوا خاتون

شیئر کریں:

گلگت ( چترال ٹائمز رپورٹ ) SAPٹیچرز ایسوسی ایشن خواتین ونگ گلگت بلتستان کی سینئر نائب صدر جینوا خاتون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری جلد مظلوم اساتذہ کو مستقل کرنے کا نوٹفکیشن کے احکامات جاری کرکے اساتذہ میں پائی جانے والی تشویش کو دور کریں۔
گلگت بلتستان کے تعلیمی میدان میںSAPاساتذہ کی بے مثال قربانیوں سے کوئی بھی ذی شعور انسان انکار نہیں کرسکتا۔ہم فخر سے یہ کہنے کا حق رکھتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں کوئی بھی گاؤں ایسا نہیں جہاںSAPسکول موجود نہ ہوں۔اس دور سے اساتذہ علم کی شمع سے روشن کئے۔مستقلی کے منتظر ہیں جس دور میں گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کا شعور نہ تھا۔اساتذہ بچوں کو سکول میں لانے کیلئے والدین سے فریاد کیا کرتے تھے۔
SAP 756سکولوں میں58000طلباء و طالبات جن میں75%طالبات ہیں۔1994 ؁ء سے اب تک ہرحکومت کی توجہ کے محتاج رہے۔عوامی حکومتیں آئیں اور گئیں درجن کے قریب چیف سیکریٹریز نےSAPاساتذہ مستقلی کے حق کو تسلیم تو کیا لیکن اساتذہ کی محرومیوں کو دور نہ کرسکے۔اگر موجودہ حکومت تعلیم کے میدان میں کچھ کرنے کا حوصلہ رکھتی ہے تو جلد تمام سکولوں کو صوبائی تحویل میں لا کر مستقلی کا عمل شروع کرے تاکہ حکومت کا نعرہ”ہر بچہ سکول میں”کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوسکے۔طلباء و طالبات کی ایک کثیر تعداد کا ہونا اساتذہ کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر اعلیٰ اور موجودہ چیف سیکریٹری کی مخلصانہ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کابینہ اور چیف سیکریٹری سے پرزور اپیل ہے کہ جلد58000طلباء و طالبات اور1464اساتذہ کے مستقل کا فیصلہ کرے تاکہ 20سالہ محرومیوں کا ازالہ ہوسکے


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
5792