![Chitral Times - The voice of Chitral | موسلادھار بارش کے نتیجے میں دنین گول کی سیلابی ریلا گھروں میں داخل، آرندو روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند drosh arandu road chitral1 scaled](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2020/06/drosh-arandu-road-chitral1-scaled.jpg?v=1591286774)
موسلادھار بارش کے نتیجے میں دنین گول کی سیلابی ریلا گھروں میں داخل، آرندو روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے قریبی گاؤں گولین گول رابطہ دوسرے دن بھی ضلعے کے دیگر حصوں سے کٹا رہا جوکہ پیر کی صبح گلیشائی جھیل کے پھٹ جانے کی وجہ سے سیلاب برد ہوا تھا اور کئی پلوں کے ٹوٹ جانے اور سڑک سیلاب میں بہہ جانے کی وجہ سے وادی کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ چترال کی ضلعی انتظامیہ پلوں کو پید ل کیلئے کھولنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اے سی چترال عبدالولی خان نے گولین گول سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاکہ بدھ کے روز تک پیدل رابطہ بحال کیا جائے گا۔ دریں اثناء ضلعے کے دیگر حصوں میں بھی متعدد مقامات پر سیلاب آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں دنین گول اور ارندو کا علاقہ شامل ہیں۔ دمیل سے لے کر ارندو تک موسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب سے ارندو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔
دریں اثنا دنین نالہ میں بھی سیلاب آیا جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور متعدد گھرزیرآب آگئے ہیں ۔ الخدمت فاونڈیشن چترال کے صدر نوید احمد اپنی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔
![Chitral Times - The voice of Chitral | موسلادھار بارش کے نتیجے میں دنین گول کی سیلابی ریلا گھروں میں داخل، آرندو روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند danin flood chitral2](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2020/07/danin-flood-chitral2.jpg)
![Chitral Times - The voice of Chitral | موسلادھار بارش کے نتیجے میں دنین گول کی سیلابی ریلا گھروں میں داخل، آرندو روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند danin flood chitral](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2020/07/danin-flood-chitral.jpg)
![Chitral Times - The voice of Chitral | موسلادھار بارش کے نتیجے میں دنین گول کی سیلابی ریلا گھروں میں داخل، آرندو روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند danin flood2](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2020/07/danin-flood2.jpg)
![Chitral Times - The voice of Chitral | موسلادھار بارش کے نتیجے میں دنین گول کی سیلابی ریلا گھروں میں داخل، آرندو روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند danin flood](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2020/07/danin-flood.jpg)