گرم چشمہ روڈ پر گاڑی حادثے کا شکار، ایک شخص جان بحق چارزخمی
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جمعرات کے دوپہر چترال گرم چشمہ روڈ پر پچھیلی کے مقام پرٹو ڈی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق جبکہ ان کی فیملی کے چار افراد زخمی ہوگئے۔لوٹ کوہ کے سب ڈویژنل پولیس افیسر حسن اللہ نے میڈیا کو بتایاکہ یہ گاڑی شیشی دروش سے انداختی گاؤں جارہی تھی کہ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس سے گاڑی کا ڈرائیور ظفر خان ساکنہ شیشی دروش زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال پہنچانے پر زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گئے۔ انہوں نے کہاکہ باقی زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردئیے گئے ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
