Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کینسر کے مرض میں مبتلا ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی کی نرس فرید ہ سلطانہ انتقال کرگئیں

شیئر کریں:

بونی( نمائندہ چترال ٹائمز )چترال میں روز بہ روز کینسر کے مرض سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ گزشتہ دن بونی میں پیش آیا ۔ جہاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی کی نرس فریدہ سلطانہ زوجہ شیر زادہ خان ساکن بونی کراچی ہسپتال میں انتقال کرگئیں جوگزشتہ دو مہینے سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔ انھیں کراچی سے بونی پہنچا کر سپر د خا ک کردیا گیا ۔ وہ شہاب الدین ، سجاداور برہان الدین لائبریرین آغا خان سکول سین لشٹ، میجر سلطان اور پی وائی او کے سابق ضلعی صدر وقار علی کی بھابھی تھیں۔
یادر ہے کہ چترال میں ہارٹ اٹیک اور کینسر کے مرض میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جار ہا ہے۔مختلف مکاتب فکر کے مطابق اشیا ء خوردنی کا انتہائی ناقص اور غیر معیار ی ہونا بھی ان بیماریوں کو دعوت دیتے ہیں۔تاہم ان پر مکمل طور پرریسرچ کرنے کی ضرورت ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
9316