Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کھوارزبان و ادب کے معروف نام پروفیسر اسرارالدین “مہراکہ “پروگرام میں مدعو

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹآئمز) کھوار زبان وادب کے معروف محقق اور ادیب اور پشاور یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے سابق چیرمین پروفیسر اسرار الدین27اپریل کو ہفتے کے دن 2بجے چترال پریس کلب کے پروگرام “مہراکہ” میں مہمان ہوں گے اور “جدید اور قدیم چترال کا تقابلی جائزہ ۔ ۔ تعلیم کے تناظر میں “کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔ چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والے تمام حضرات کو مہراکہ میں شمولیت کی دعوت دی ہے ۔

………………………………………………………

معروف شاعر صادق اللہ صادق کے شعری مجموعہ کی تقریب رونمائی
چترال ( نمائندہ چترال ٹآئمز) کھوار کے معروف شاعر صادق اللہ صادق کا شعری مجموعہ “ہردی پھت” کی تقریب رونمائی ہفتے کے دن صبح ساڑھے 9بجے ٹاءون ہال میں منعقد ہوگی ۔ انجمن ترقی کھوار کے صدر شہزادہ تنویر الملک نے کھوار زبان وادب سے شعف رکھنے والے تمام حضرات کو شرکت کی دعوت دی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21515