کوغذی ایریا میں جنگلی بلی شکار کی غرض سے رہایشی آبادی میں پہنچ گیی ، مقامی لوگوں نے جنگلی جانور کو پکڑ کو وایلڈ لایف حکام کے حوالہ کردیا
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال وائلڈ لائف ڈویژن کو اطلاع ملی کہ ایک Leopard Cat مقامی پالتوں جانور کے شکار کے غرض سے گاؤں میں داخل ہوئی تھی اور مقامی لوگوں نے اپنے پالتو جانوروں کو اس سے محفوظ رکھنے کے غرض سے اس جنگی بلی کو پکڑ کر ایک پنجرے میں بند کیا ۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی ایف او چترال وائلڈ لائف ڈویژن رضوان اللہ وقوعہ پر پہنچے تو وائلڈ لائف ڈویژن کے فیلڈ سٹاف نے ولیج کنزرویشن کمیٹی کوغذی کے نمائندوں کے ساتھ مل کر جنگلی بلی کی حفاظت پر مامور تھے۔ڈی ایف او موقع پر موجود VCC کوغذی کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے چترال وائلڈ لائف ڈویژن کے عملے کے ساتھ بروقت کارروائی کرتے ہوئے اور اس قیمتی جانور کو بچانے میں مدد کی۔بعد ازاں جنگلی بلی کو ویٹرنری ہسپتال کوغذی لے جایا گیا جہاں ویٹرنری ڈاکٹر نے جانور کا معائنہ کیا اور اس جانور کو اس کے قدرتی مسکن میں واپس چھوڑنے کا مشورہ دیا۔جس پر رضوان اللہ ڈی ایف او اور وی سی سی کوغذی کے نمائندوں کی موجودگی اس نایاب بلی کو گولین کنزروینسی ایریا میں اس کے قدرتی مسکن میں واپس چھوڑ دیا- جس پر نایاب leopard cat بحفاظت اپنے مسکن میں واپس چلا گیا۔


