The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کمشنرراولپنڈی کےالزام میں ذرا سی بھی صداقت ہو تو ثبوت پیش کریں، چیف جسٹس

Chitral Times

کمشنرراولپنڈی کےالزام میں ذرا سی بھی صداقت ہو تو ثبوت پیش کریں، چیف جسٹس

کمشنرراولپنڈی کےالزام میں ذرا سی بھی صداقت ہو تو ثبوت پیش کریں، چیف جسٹس

کمشنرراولپنڈی کےالزام میں ذرا سی بھی صداقت ہو تو ثبوت پیش کریں، چیف جسٹس

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی کے بیان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد الزام لگا دیں لیکن ان میں ذرا سی بھی صداقت ہو ثبوت پیش کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ الزامات تو کوئی کچھ بھی لگا سکتا ہے، الزام لگانا آپ کا حق ہے تو ثبوت بھی دے دیں۔ یہاں کچھ بھی الزام لگا دیں، کل کو چوری کا الزام لگا دیں، ثبوت بھی پیش کریں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کل کو قتل کا الزام لگادیں، الزام لگانا حق ہے تو فرائض بھی دے دیں، کچھ ثبوت بھی دے دیں۔واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہونے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے کرب کا بوجھ اتار رہا ہوں، سکون کی موت چاہتا ہوں، راولپنڈی ڈویڑن کے 13 ایم این ایز ہارے ہوئے تھے، انہیں 70، 70 ہزار کی لیڈ دلوائی، ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر کو بھی سزائے موت دی جائے۔

جب تک ایف آئی آر نہ ہو کمشنر راولپنڈی کو گرفتار نہیں کرسکتے، پنڈی پولیس

راولپنڈی(سی ایم لنکس) پولیس نے کہا ہے کہ مستعفی کمشنر راول پنڈی لیاقت چٹھہ کو ابھی گرفتار نہیں کیا، بغیر ایف آر آر انہیں گرفتار نہیں کرسکتے۔ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق انکشافات اور اعتراف کرنے والے کمشنر راول پنڈی سے متعلق پنڈی پولیس کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کمشنر کو فی الوقت گرفتار نہ کرنے کا بیان دیا ہے۔ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی گرفتاری کے حوالے سے چلنے والی خبر کی راولپنڈی پولیس تردید کرتی ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر نے کہا ہے کہ مستعفی کمشنر کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جب تک کوئی پرچہ نہ ہو ہم کیسے گرفتار کرسکتے ہیں؟

کمشنر راولپنڈی جھوٹ بول رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی الزامات مسترد کردیے

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق جھوٹ بولا ہے میں ان کے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔نجی ڑی وی سے بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ میری کمشنر راولپنڈی سے انتخابات کے معاملے پر کبھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی انہوں نے میرا نام لے کر جھوٹ بولا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کمشنر راولپنڈی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے اور الیکشن کمیشن کے کسی عہدے دار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کے لیے کمشنر راولپنڈی کو کبھی بھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔سکندر سلطان راجا نے مزید کہا کہ کسی بھی ڈویڑن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے تاہم الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کروائے گا۔

کمشنر کے بیان کی تحقیقات کرکے راولپنڈی ڈویڑن کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(سی ایم لنکس)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، کمشنرراولپنڈی کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پٹیشن میں بھی یہی تھا کہ آراوز بیوروکریسی کے بجائے عدلیہ سے ہوں، فارم 45 کے مطابق ہمارے امیدوار جیتے ہوئے تھے، فارم 47 میں ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کا بیان بہت سنگین نوعیت کا ہے، کمشنر نے جیتنے والوں کو ہروایا تو بتائیں، جیتنے والا کون تھا؟۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے الیکشن کی طرف جائیں گے تو پورا پنڈورا باکس کھولنا پڑے گا، نتائج کا اعلان فارم 45 کے مطابق ہونا چاہیے، راولپنڈی ڈویڑن میں الیکشن کو کالعدم قراردیا جانا چاہیے۔