Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ویلج کونسل بلچ میں صفائی مہم کا آغاز

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( بشیر حسین آزاد) وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ویلج کونسل بلچ میں صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ۔ جس میں بلچ سے تعلق رکھنے والے مختلف تنظیمات کے نمایندگان ،سکول کے اساتذہ و طلباء،وی سی ناظم ، نائب ناظم ، کسان کونسلر اورسول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ویلج ناظم نے کہا کہ انسانی صحت کیلئے ماحول کی صفائی انتہائی ضروری ہے ۔ اگر ہمارا ماحول صاف ستھرا نہیں ہو گا ۔ تو ہم مختلف امراض کے حملوں سے نہیں بچ سکتے ۔ اس لئے اپنے ماحول کو صاف رکھنا نہ صرف ہماری مذہبی ذمہ داری ہے بلکہ یہ ہمارا اخلاقی فریضہ بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اس مہم کوکامیاب بنانے کیلئے ہمیں حکومت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنا چاہیے ۔شرکاء نے بلچ بازار اور اردگرد سے کچرا اُٹھایا ۔ جس کیلئے ٹی ایم اے کی طرف سے گاڑی فراہم کیا گیا تھا۔
vc balach safai mohim

vc balach safai mohim2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
14848