Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ کی مناسبت سے چترال لوئیراوراپرمیں ریلی نکالی گئی

شیئر کریں:

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ( کشمیر )کی مناسبت سے چترال لوئیراوراپرمیں ریلی نکالی گئی

چترال (نمائند ہ چترال ٹائمز )ضلعی انتظامیہ لوئرچترال کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کےلئے یوم سیاہ کے موقع پر ٹاون ہال چترال سے اتالیقی پل تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنرلوئرچترال محمدعاطف جالب،ایڈیشنل اسسٹٹ کمشنرعدنان حیدرملوکی،ڈسٹرکٹ خطیب مولانافضل مولا، پولیس ،محکمۂ تعلیم اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں، طلباء اور زندگی کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے افرادنے شرکت کیں۔ واک کے شرکاء نے کشمیر پربھارت کے غیر قانونی قبضہ کے خلاف نعرے بازی کی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرعاطف جالب نے کہاکہ کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کو 76 سال مکمل ہونے پر کنٹرول لائن کی دونوں جانب کشمیری عوام آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔مشکل کے اس گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انکی ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ آخر میں کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

 

اسی طرح اپر چترال میں بھی آج یوم سیاہ کشمیر منایا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اپر چترال کے لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہاں سکول کے بچے ،سول سوسائٹی کے افراد ،تجار یونین بونی و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نظامت استاد حیدر علی نے کی صدارت ضلعی ایجوکیشن افسر مفتاح الدین نے کی جبکہ مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر فدالکریم تھے۔ مقررین میں چیرمین بورڈ اف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن پشاور پروفیسر نصراللہ خان یوسفزئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر فدالکریم،اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپر مفتاح الدین شامل تھے۔ شرکاء بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے بونی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جوچوک پہنچ کر اختیتام پذیر ہوئی ۔

chitraltimes kashmir day lower chitral rally 3

chitraltimes kashmir day lower chitral rally 4 chitraltimes kashmir day lower chitral rally 2 1

chitraltimes kashmir black day observed upper chitral 3

chitraltimes kashmir black day observed upper chitral 4 chitraltimes kashmir black day observed upper chitral 5 chitraltimes kashmir black day observed upper chitral 2 chitraltimes kashmir black day observed upper chitral 6


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
80888