Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کریم آباد میں بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب

شیئر کریں:

کریم آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آج بین الاقوامی سطح پر بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر الزہرا پول اسٹار سکول کے زیر اہتمام بچیوں کے لیے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں معاشرے میں بچیوں کے کلیدی کردار کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئیں۔ پروگرام میں تین خواتین اکابرین کو مدعو کیا گیا تھا۔جنہوں نے اپنی بچپن کے بارے خاص کر ان کے دور میں تعلیم کے نہ ہونے اور بہت چھوٹی عمر میں بچیوں کی شادیاں کروانے جن کی وجہ سے انہیں گھریلو اور صحت کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھاپر تفصیل سے روشنی ڈالیں۔ اس پروگرام کا مقصد بچیوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں اور بڑھتی ہوئی مسائل پر قابو پانے کے لیے آگاہی تھی۔

پروگرام کے اخرمیں بچوں کی طرف سے بچیوں کیلئے ریفرشمنٹ اورادارے کی طرف سے والی بال میچ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

chitraltimes alzuhra pole school karimabad girls world day2
chitraltimes alzuhra pole school karimabad girls world day3
chitraltimes alzuhra pole school karimabad girls world day4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53476