Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ویلی بمبوریت کے مقام پر گاڑی کو حادثہ ، دوافرادجان بحق ، دوزخمی

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) کالاش ویلی بمبوریت کے مقام ودوس میں مزدہ نمبر DIR 4478 خراب سڑک کے باعث بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ نیچے نالہ ایون میں جا گری ۔ جس کے نتیجے میں دو افراد جان بحق اور ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔ جان بحق افراد میں احسان اللہ ولد سلطان یوسف ساکن قولنڈی دیر اور محمد طیب شاہ ولد آدینہ شاہ ساکن صحن ایون شامل ہیں ۔ جن کی لاشوں کو آریچ سی ایون پہنچادیا گیا ہے ۔ جبکہ زخمیوں میں مجیب ولد محمد حضرت شدید زخمی ہیں ۔ جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ اس حادثے میں ایک چھوٹی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی ہے ۔ زخمی مجیب کو انتہائی سیریس حالت میں آر ایچ سی ایون میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ جہان ان کا علاج جاری ہے ۔ تاہم اس کے مزید علاج کیلئے چترال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور پشاور ریفر کرنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے ۔ واضح رہے ۔ کہ کالاش ویلیز روڈز کی حالت انتہائی طور پر خطرناک ہیں ۔ اور آئے روز اس میں حادثات رونما ہورہے ہیں ۔ جبکہ اس روڈ پر سینکڑوں کی تعداد میں مقامی لوگ اور سیاح جن میں اعلی سرکاری آفیسران بھی سفر کرتے ہیں ۔ لیکن حکومت کی طرف سے یقین دھانیوں کے باوجود بار بار تاخیر ی حربے استعمال کئے جا رہے ہیں ۔نتیجتا انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں ۔

kalash valley vehicle accident

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40634