The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کاغلشٹ کے سبزہ زار میں  غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرکے مختلف مقامات پر خود ساختہ راستے بنانے والوں اور ڈرافٹنگ کرنے والوں کے خلاف اپرچترال انتظامیہ کی کارروائی، آیف آئی ار درج

Chitral Times

کاغلشٹ کے سبزہ زار میں  غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرکے مختلف مقامات پر خود ساختہ راستے بنانے والوں اور ڈرافٹنگ کرنے والوں کے خلاف اپرچترال انتظامیہ کی کارروائی، آیف آئی ار درج

کاغلشٹ کے سبزہ زار میں  غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرکے مختلف مقامات پر خود ساختہ راستے بنانے والوں اور ڈرافٹنگ کرنے والوں کے خلاف اپرچترال انتظامیہ کی کارروائی، آیف آئی ار درج

کاغلشٹ کے سبزہ زار میں  غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرکے مختلف مقامات پر خود ساختہ راستے بنانے والوں اور ڈرافٹنگ کرنے والوں کے خلاف اپرچترال انتظامیہ کی کارروائی، آیف آئی ار درج

چترال اپر( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال، حسیب الرحمٰن خلیل کی ہدایت پر کاغلشٹ کے سرسبز میدانوں میں غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کر کے مختلف خود ساختہ راستے بنانے والوں اور ڈرافٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے گئے اور بعض کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز جس میں چند غیر ذمہ دار ڈرائیور بارش کے پانی سے بننے والے عارضی تالابوں میں گاڑیاں چلا کر اور ڈرافٹنگ کرکے کاغلشٹ کے قدرتی حسن اور اس کے نرم و نازک زمین کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ اس غیر ذمہ دارانہ عمل سے علاقے کی فطری خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے، جو نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ سیاحوں کے لیے بھی باعث تشویش ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک بار پھر تمام سیاحوں اور مقامی افراد سے پر زور اپیل کی گئی ہے کہ قاقلشٹ کی سبزہ زار زمین اور اس کی صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ بصورت دیگر، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسں حوالے سے گزشتہ دن احسان افریدی اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو تورکہو عیسیٰ محمد خان، تحصیلدار مستوج شفیع ، پلاننگ افسر اپر چترال ودیگرکے ہمراہ قاقلشٹ کا دورہ کیا۔انھوں نے وہاں پرانٹری پوائنٹس، خود ساختہ راستوں اور جشن والی جگہے کا تفصیلی جائزہ لئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ایس،ایچ،او تھانہ بونی اور صوبیدار میجر لیویز فورس اپر چترال کو ہدایت کی کہ وہ کل سے باقاعدہ طور پر جشن والی جگہے کے انٹری پوائنٹس پر بھاری نفری تعینات کرکے ان کو محفوظ بنائیں تاکہ سیاحتی مقام کا رونق اور خوبصورتی متاثر نہ ہوں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے وہاں پر موجود سیاحوں، کھلاڑیوں اور سٹال والوں کو آگاہ کیا کہ وہ جشن والی ایریا میں کھیل کود، سٹال لگانے اور گاڑیاں و موٹر سائکل گھمانے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے سیاح حضرات سے بھی گزارش کی کہ وہ سیاحتی مقام کی خوبصورتی کا حیال رکھیں اور کوڑا کرکٹ ادھر اُدھر پھنکنے سے گریز کریں۔ سیاح حضرات سے مزید گزارش ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور قانون کا احترام کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی،ایم،او مستوج کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے سینیٹری ورکرز کے زریعے جشن والی ایریا کو صاف کریں اور کوڑا کرکٹ جمع کرکے ان کو ٹھکانے لگائیں۔

دریں اثنا صوبیدار میجر لیویز فورس اپر کی قیادت میں لیویز اور مقامی پولیس کے اہلکار جشن والی ایریا کی حفاظت پر مامور ہیں اور سیاحوں کو قاقلشٹ کے دیگر مقامات پر سیرو سیاحت کے لئے رہنمائی کررہے ہیں۔

لیویز اور پولیس اہلکار جشن والی ایریا کو مکمل طور پر sealed کئے ہوئے ہیں اور سیاحوں کو گراؤنڈ ایریا میں گھوم پھرنے اور سبزہ زاروں کو نقصان پہنچانے سے روک رہے ہیں۔

chitraltimes upper chitral administration action in kaghlasht 2

chitraltimes upper chitral administration action in kaghlasht 3

chitraltimes upper chitral administration action in kaghlasht 4

chitraltimes upper chitral administration action in kaghlasht 6

chitraltimes upper chitral administration action in kaghlasht 7

chitraltimes upper chitral administration action in kaghlasht 8

chitraltimes upper chitral administration action in kaghlasht 1