Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی جی نیب 27 جون کوپشاورآفس میں‌عوامی شکایات براہ راست سنیں گے،ہرخاص وعام کودعوت

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) معاشرے مےں بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئےچیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے عوامی شکایات خود سننے کافیصلہ کیا اور ساتھ ہی ریجنل ڈائریکٹر جنرلز کو بھی ہدایات کی ہے کہ عوامی شکایات خود سنیں ۔ چیئرمین کے احکامات کو مدنظر ڈائر یکٹر جنرل قومی احتساب بیورو ، خیبر پختونخوا , فیاض احمد قریشی عوام کی شکایات خود سنیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خےبر پختونخوا ، 27جون2019 کو بروزجمعرات دوپہر 2 تا 5 بجے تک عوام کی شکایات دفترقومی احتساب بیوروخےبر پختونخوا ، واقعہ پی ڈی اے کمپلیکس فیز 5- حیات آباد پشاور میں براہ راست سنیں گے اس موقع پر متعلقہ کمیٹی کے تمام ممبران بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ہوں گے ۔

کرپشن کے خاتمے کے سلسلے میں عوام کا تعاون بھی درکار ہے ۔ اس ضمن میں اگر کسی سرکاری اہلکار نے جان بوجھ کر ناجائز طرےقے سے کسی شخص کو سرکاری خزانے سے فائدہ پہنچا یا ہو یا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایاہو یا سرکاری فنڈز خرد برد کیے ہوں ، آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے ہوں ، سرکاری منصوبوں کے ٹھیکے مروجہ قوانین کے مطابق نہ دیئے ہوں ےا اےسا شخص ےا اشخاص جس نے عوام الناس سے دھوکہ دہی اور منافع کا لالچ دےکر رقم وصول کر کے خرد برد کر لی ہو، کوئی ادارہ ےا سوسائٹی جو عوام الناس کو پلاٹ دےنے کےلئے منصوبے بنائے اور رقم لے کر خرد بردکرے اور کرپشن کے بڑے کیسز میں ملوث افراد کے خلاف شکایات سنیں گے ۔ شکایات کنندہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی شکایت تحریری شکل میں ہمراہ شناختی کارڈ کی کاپی اور ابتدائی ثبوتوں (کاغذات وغیرہ) کے ساتھ نیب آفس پشاور تشریف لائیں،

ڈائریکٹرجنرل نے کہا ہے کہ تمام شکایات ت پر تحقیقات انتہائی شفاف طریقے سے ہونگی اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
23109