Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر لویر چترال کا این ایچ اے کے زیر تعمیر روڈز میں غیر معیاری کام مکمل ہٹانے کی ہدایت

شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر لویر چترال کا این ایچ اے کے زیر تعمیر روڈز میں غیر معیاری کام مکمل ہٹانے کی ہدایت

لویر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوارالحق کی زیر صدارت این ایچ ا ے روڈز کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ اجلاس ڈی سی افس لوئر چترال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کے افسران بالا نے شرکت کی ۔ این ایچ اے چترال ٹو گرم چشمہ روڈ ,چترال ٹو بونی روڈ ,چترال ایون ٹو بمبوریت روڈ کے حوالے سے کام کا اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔حکام نے ڈپٹی کمشنر کو کام کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔۔ڈی سی نے این ایچ اے حکام کو صاف شفاف اور کام معیار کے مطابق کرنے کی اور غیر معیاری کام مکمل ہٹانے کی ھدایت بھی کی۔ساتھ میں اس کام کے نگرانی کے حوالے سے ایک کمیٹی بھی بنائی گئ ہے جو کہ روڈ پر کام کی نگرانی بھی کر رہی ہے ۔ٹھیکیداروں کو بھی بتا دیا گیا کو وہ کام میں کوالٹی یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔۔اس حوالے سے غیر معیاری اور ناقص کام کے خلاف پہلے بھی کاروائی کی گئی ہے ۔

chitraltimes dc chitral lower anwar ul haq chaired nha meeting


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66528