Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کا زیرتعمیر چترال شندور روڈ کامعائنہ، ناقص کام پر متعلقہ اداروں سے فوری رپورٹ طلب کرلیا

شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کا زیرتعمیر چترال شندور روڈ کامعائنہ، ناقص کام پر متعلقہ اداروں سے فوری رپورٹ طلب کرلیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے  جمعرات کے روز چترال بونی- مستوج- شندور روڈ کا دورہ کیا۔ اور روڈ پہ جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر   این ایچ اے کے ذمہ داران , انجینئرز اور متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کو روڈ پہ جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ناقص کام پر متعلقہ اداروں سے فوری رپورٹ طلب کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر نے روڈ پہ جاری کام تیز و معیار کے مطابق کرنے , اور ناقص کام کی صورت میں متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روڈ علاقے کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے ۔ روڈ میں جاری کام ہر صورت معیار کے مطابق یقینی بنایا جاۓ۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ روڈ پہ جاری کام کی مسلسل نگرانی کرے گی۔

chitraltimes dc lower chitral imran khan visit chitral shandur road 1 chitraltimes dc lower chitral imran khan visit chitral shandur road 2 chitraltimes dc lower chitral imran khan visit chitral shandur road 5 chitraltimes dc lower chitral imran khan visit chitral shandur road 4 chitraltimes dc lower chitral imran khan visit chitral shandur road 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83815