Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر لوئرچترال نوید احمد تبدیل، حسن عابد نئے ڈپٹی کمشنرلوئرچترال تعینات

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپوٹ) ڈپٹی کمشنر لوئرچترال نوید احمدکو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انکی جگہ حسن عابد (پی اے ایس۔بی ایس ۱۸) کو نئے ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال تعینات کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں ڈپٹی کمشنر چترال پائین کو ڈائریکٹر جنرل (سپیشل پر پز) کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے کا اضافی چارج بھی تاحکم ثانی تفویض کر دیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اعلامیے کی پیروی کرتے ہوئے ڈپٹی پروگرام کوآرڈینیٹر صوبائی انٹرنل آڈٹ سیل محکمہ(PIAC)ہ خزانہ ناصر درانی (او ایم جی/بی ایس18) کی ڈیپوٹیشن مدت میں 25اکتوبر2020سے10ماہ کیلئے مزید توسیع کر دی ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈپٹی کمشنر لوئرچترال نوید احمد تبدیل، حسن عابد نئے ڈپٹی کمشنرلوئرچترال تعینات

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42231