Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملےکی دوبارہ لاپرواہی کا مظاہرہ، کچرا ہسپتال کے اندر جلانے لگے

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نذیر حسین شاہ)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کے عملے نے ایک بار پھر روایتی لاپروائی اور غفلت کا مظاہرہ شروع کر دیا ہے اور ہسپتال میں کچرا تلف کرنے والی مشین موجود ہونے کے باوجود ہسپتال عملہ کچرے کو ہسپتال کے اندرکھلے آسمان تلے آگ لگاتا ہے جس کی وجہ سے بد بو اور دھوئیں پورے علاقے کو متاثر کر رہی ہے خود ڈی ایچ کیوہسپتال کے کیچن میں اس دھوئیں کی وجہ سے بری حالت بن جاتی ہے۔ اس سے قبل بھی اس لاپرواہی کی وجہ سے تین ملازمین معطل کیے جاچکے ہیں لیکن پھر بھی ہسپتال عملے کی لاپرواہی اور ماحول دشمنی جوں کے توں جاری ہے جس کی وجہ سے آس پاس کے لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔
dhq hospital chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10593