ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت اپرچترال کے مختلف علاقوں میں پلوں کی تعمیرکا بدست ڈپٹی اسپیکرافتتاح
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی (ایم پی اے اپر چترال) نے مستوج اور یارخون ویلی میں مختلف علاقوں کو ملانے والے جیب ایبل پلوں کی تعمیر کا افتتاح کر دیا۔
ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت اپر چترال میں مختلف علاقوں کو ملانے والے جیب ایبل پلوں کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔جن میں مستوج ٹوسرغوز، بنگ ٹو میراگرام، گازین، ودیگر شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف تحصیل مستوج کے صدر بابر علی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی اپر چترال سبحان الدین ، وی سی صدر میرا گرام صدیق العظم، وی سی صدر بانگ حاجی کمال، وی سی چیرمین بانگ، مذہبی و سیاسی شخصیت قاضی اختشام، پیر جلال، بزرگوں اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی شخصیات نے شریک کی۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ثریا بی بی کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا





