The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کی پرائیوٹ فیمل ہاسٹلز کے مالکان اور وارڈنز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد 

Chitral Times

چترال ( چترال ٹایمزرپورٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کی لویر چترال میں موجود پرائیوٹ فیمل ہاسٹلز کے مالکان اور وارڈنز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا ۔میٹنگ کے دوران موجودہ صورتحال میں ہاسٹلز کی سکیورٹی اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ڈی۔پی۔او  نے شراکاء میٹنگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے خواتین/ بچیاں ملازمت اور تعلیم کے حصول کے لئے ہاسٹلوں میں رہائش اختیار کرتے ہیں لہذا یہ آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ خواتین اور بچیوں کا بھرپور خیال رکھیں۔ اسکے علاوہ ہاسٹل وارڈن بحیثیت ماں اور بہن بچیوں کا خاص خیال رکھیں۔’ ایک تعلیم یافتہ خاتون، ایک مرد سے زیادہ معاشرے کو فائدہ پہنچاتی ہے کیوں کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دیتی ہے، گھر کا نظام بدل دیتی ہے اور گھر میں بچوں کی صحت اور بہتر دیکھ بھال کا معاشرے پر بہت اثر پڑتا ہے۔لہذا ہاسٹل وارڈن اور مالکان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بچیوں کی تعلیم کے ساتھ انکی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

chitraltimes dpo lower chitral meeting with private hostel management 1 chitraltimes dpo lower chitral meeting with private hostel management 3 chitraltimes dpo lower chitral meeting with private hostel management 2