Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ کا مرحوم کانسٹیبل رحمت سلام کے گھر آمد,اہلخانہ سے تعزیت

Posted on
شیئر کریں:

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ کا مرحوم کانسٹیبل رحمت سلام کے گھر آمد,اہلخانہ سے تعزیت

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ کا مرحوم کانسٹیبل رحمت سلام کے گھر آمد,اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلند درجات اور روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے وفات ہونے والے لوئر چترال پولیس کے جوان رحمت سلام کے گھر کلکٹک دروش تشریف لاکر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ڈی پی او مرحوم کےبچوں سے بھی ملا ۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد عیسی، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم, ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش ابرار احمد اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

مرحوم رحمت سلام کا شمار لوئر چترال پولیس کے انتہائی خوش اخلاق اور فرض شناس جوانوں میں ہوتا تھا ان کے لوئر چترال پولیس کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے جو جان لیوا ثابت ہویے اور وہ گزشتہ دن انتقال کرگیے تھے۔

chitraltimes dpo lower chitral visit constable house for condolence2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
73437