The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ کا ایک اور احسن اقدام ، چترال میں پہلی مرتبہ ابابیل پولیس سکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا

Chitral Times

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ (PSP) نے لوئر چترال میں پہلی مرتبہ ابابیل پولیس سکواڈ کا قیام عمل میں لایا ہے ، جس کا انھوں نے بدھ کے دن افتتاح کردیا۔ ابابیل پولیس سکواڈ کے قیام سے لوئر چترال پولیس کاسماج دشمن عناصر اور سٹریٹ کرائمز کے خلاف انسدادی کارروائیوں کو مزید تقویت ملے گی۔

ابابیل پولیس سکواڈ کا خصوصی دستہ اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف موثر اور بروقت کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے ضلع بھر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گا۔ ابابیل پولیس سکواڈ ابتدائی مرحلے میں سٹی چترال اورسرکل دروش کے ملحقہ علاقوں میں ہمہ وقت گشت کریں گے۔ 04 موٹرسائیکل پر مشتمل 16 جوان ہیوی بائکس,اسلحہ, ایمونیشن و دیگر آلات سے لیس ہوکر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

ابابیل سکواڈ کے جوان مواصلاتی نظام کے تحت پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے رابطے میں رہیں گے۔

chitraltimes dpo chitral lower ingurated police ababil scot

chitraltimes dpo chitral lower ingurated police ababil scot 2