The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ

Chitral Times

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ
Health themes. Background of a large group of assorted capsules, pills and blisters. Drug abuse.

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین نیا بننے والا بورڈ کرے گا، ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار وزیرِ اعظم کی ہدایت پر لیا جا رہا ہے۔وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق جان بچانے والی دواؤں کی قیمتیں ڈریپ اور عام دواؤں کی قیمتیں دوا ساز ادارے مقرر کرتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتیں متعین کرنے کے لیے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیرِ قانون کی سربراہی میں کمیٹی پروپوزل تیار کر رہی ہے۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت ڈریپ صرف جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔