Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیوپل میں دریا میں گر کر لاپتہ نوجوان کی لاش دریا سے برآمد ، ورثا کے حوالہ کیا گیا؛ ریسکیو ٹیم 

Posted on
شیئر کریں:

چیوپل میں دریا میں گر کر لاپتہ نوجوان کی لاش دریا سے برآمد ، ورثا کے حوالہ کیا گیا؛ ریسکیو ٹیم

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) جمعہ کے دن چیو پل کے مقام پر گھوڑے کے بدک جانے سے دریا میں گرکر لاپتہ گھوڑ سوار نوجوان اویس ایوبی کی لاش کو اتوار کے روز چترال شہر کے نواحی گاؤں جوٹی لشٹ کے مقام پر دریا سے برامد کیا گیا۔ ریسکیو 1122کے ترجمان نے بتایاکہ اتوار کی صبح جوٹی لشٹ گاؤں سے دریا کے درمیان میں ایک لاش کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر غوطہ خوروں کی ٹیم فوری طور پر روانہ کی گئی جوکہ اسے نکال لیا اور اویس ایوبی کے طور پر لاش کی شناخت ہوئی جس کے بعد اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کردیا گیا۔ بعدازاں میت کو مروئے پائین روانہ کردیا گیا جبکہ متوفی کے عزیز واقارب اور ریسکیو کی ٹیمیں گزشتہ دودنوں سے دریائے چترال کے دونوں کنارے نغر تک ڈیڈ باڈی کی تلاش جاری رکھے ہوئے تھے۔

chitraltimes rescue team searching chitral river

chitraltimes rescue team searching chitral river recovered awais ayubi dead body chitraltimes owas ayubi from mroy drown into river chitral chitraltimes chew bridge recue operation for recovery of student owas ayubi


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
75790