Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چینوٹ واقعے کے خلاف چترال میں احتجاجی مظاہرہ ، فوری انصاف کا مطالبہ

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چینیوٹ میں چترال کی بیٹی کی بہمانہ قتل کے خلاف گزشتہ روز چترال بازار میں دعوت وعزیمت تنظیم کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جس میں صدر تجار یونین شبیر احمد، مولانا اسرارالدین الہلال، عنایت اللہ اسیرودیگر نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے قاتل کو فوری طور پرپھانسی دیکر انصاف کا تقاضہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جلسہ میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ جو بھی غیر مقامی شخص کا کسی گاوں آنے پر ان کا اطلاع مقامی پولیس کو دیا جائے۔ یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ جو کاروباری حضرات گاوں اور گھر گھر جاکرسامان بیجتے ہیں ان پر فوری پابندی لگائی جائے۔ جس سے علاقے کی عزت مجروح ہورہی ہے ۔ جلسہ میں ڈی پی او چترال سونیا شمروز کا شکریہ ادا کیا گیا کہ انھوں نے چینوٹ واقعے کے بعد متاثرہ خاندان کو انصاف پہنچانے کےلئے ڈی پی او چینوٹ سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔

chitrali protest for murder in choniot2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44808