Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیلنج ہے میاں صاحب چوتھی بار الیکٹ ہو کر دکھائیں: بلاول بھٹو

شیئر کریں:

چیلنج ہے میاں صاحب چوتھی بار الیکٹ ہو کر دکھائیں: بلاول بھٹو

تیمر گرہ(چترال ٹائمزرپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب 3 بار سلیکٹ ہو چکے، چیلنج ہے کہ چوتھی بار الیکٹ ہو کر دکھائیں۔تیمر گرہ میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو جماعتوں کا ارادہ ہے کہ وہ الیکشن جیت کر سیاسی انتقام لیں، جو 3 بار وزیرِ اعظم بن کر فیل ہو چکا ہے وہ چوتھی بار کیا تیر مارے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب پہلے انہی سے لڑے تھے جنہوں نے دو تہائی اکثریت دلائی تھی، میاں صاحب کو لڑائی کی وجہ سے 10 سال تک آرام کرنا پڑا تھا، میاں صاحب کا ایک بار پھر مطالبہ انہی سے ہے کہ دو تہائی اکثریت دلاؤ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ میاں صاحب چوتھی بار آ کر کیا کریں گے، میاں صاحب پھر انہی سے پنگا لیں گے جو انہیں دو تہائی اکثریت دلائیں گے، ملک کے معاشی حالات ایسے نہیں ہیں کہ ہم انتقام کی سیاست یا کھلاڑی کو افورڈ کر سکیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نہ زمان پارک کا وزیرِ اعظم میرا مخالف ہے نہ رائیونڈ کا وزیرِ اعظم میرا مخالف ہے، عوام جس مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں، اس کا آغاز پی ٹی آئی دور میں ہوا، نگراں حکومت میں ایسے لوگ ہیں جو سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں، میاں صاحب کے کارکن آج بھی وزارتیں سنبھال رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ میاں صاحب کا وزیر پی آئی اے بیچ نہیں رہا بلکہ خرید رہا ہے، ہم کسی کو اس طرح پی آئی اے خریدنے نہیں دیں گے، میرا بانی پی ٹی آئی سے اختلاف صرف یہ تھا کہ وہ سلیکٹ ہوکر کیوں آئے؟ بانی پی ٹی آئی امپائر کی انگلی پر سیاست کرتے رہے اور حکومت چلاتے رہے۔بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب کو پیغام ہے کہ سلیکشن کی سیاست چھوڑیں اور الیکشن کی سیاست کریں۔

کیا اقتدار کیلئے پاکستان میں 2 ہی خاندان رہ گئے ہیں؟ سراج الحق

بہاولپور(سی ایم لنکس)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے استفسار کیا ہے کہ کیا پاکستان میں اقتدار کیلیے صرف دو ہی خاندان رہ گئے ہیں؟بہاولپور میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ گیارہ کروڑ عوام خط غربت کے نیچے رہ رہے ہیں، اس کے ذمے دار آصف علی زرداری اور نواز شریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں صرف اور صرف اسلامی نظام کا نفاذ چاہتی ہے، پوچھتا ہوں کیا ملک میں اقتدار کیلیے صرف یہی دو خاندان رہ گئے ہیں؟امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے آصف علی زرداری اور نواز شریف نے کچھ بھی نہیں کیا۔ اْن کا کہنا تھا کہ عافیہ کیلیے بانی چیئرمین پی ٹی ا ئی نے بھی کچھ نہیں کیا، جماعت اسلامی اقتدار میں ا?ئی تو عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ فلسطینیوں کو نہ اسرائیل شکست دے سکتا ہے نہ ہی امریکا اور فرانس یہ کرسکتے ہیں۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82810