Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا بھی کورونا کا شکار، وزیراعلیٰ کی نیک تمناؤں کااظہار

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز بھی کورونا کا شکارہوگئے ہیں ۔ گزشتہ دن کورونا ٹیسٹ کرنے پر رپورٹ پازیٹیوآئی ہے ۔ جس کے بعد انھوں نے خود کو آئسولیشن کردیا ہے ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف کوششوں میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز شب و روز برسر پیکار رہے ہیں،

یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی روک تھام کے سلسلے میں چیف سیکرٹری اپنی سرکاری ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کیا ہے اور میں ان کی انتھک کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں،صوبے کے عوام کو کورونا سے تحفظ دینے کے لئے چیف سیکرٹری اور دیگر افسران کی گراں قدر خدمات کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
35901