The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چیرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اورآن کے گھر پر حملہ کے خلاف اپر چترال کے ضلعی ہیڈکوارٹر بونی میں احتجاجی مظاہرہ

Chitral Times

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور ان کے گھر پر حملہ کے خلاف اپر چترال میں بھی احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے کارکنان و لیڈرشپ نے بونی چوک سے نادار آفس تک ریلی نکالی جو بونی بازار پہنچ کرجلسے کی شکل اختیار کی۔اسٹیچ کے فرائض دیدار ولی میر نے انجام دی جبکہ مقررین میں جنرل سکریٹری اپر چترال علاؤالدین عرفی چیرمین تورکھو موڑکھو جمشیدالدین میر،، سینئر نائب صدر عبدل قیوم بیگ، نائب صدر سید حبیب اللہ شاہ، جنرل سیکرٹری مستوچ محمد وزیر ، چیئرمین سردار حکیم حاں چیرمین زکوٰۃ قاری فیاض، نائب صدر تحصیل مستوج قربان زار، چیرمین فیض الرحمن و دیگر نے خطاب کیا۔

مقرریں نے کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت نے آتے ہی ملک کا بیڑا غرق کیا ہے، مہنگائی آسمان کو چھو رہی اور حکمران اپنے پالیسیوں پر توجہ دینے کے بجائے ملک کے سب سے بڑی پارٹی کے چیئرمین کے خلاف بے تکے ،من گھڑت اور جھوٹے الزامات و کیس بناکر ملک میں افرا تفری پھیلا کر انتخابات سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے عظیم لیڈر ہے جس کو چوروں ولی سرکار اپنے الیکشن کی خوف سے نا اہل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ان کی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں۔پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ تھے اور ہمیشہ رہیں گے ۔اسی طرح احتجاجی مظاہرین پرآمن طور پر منتشر ہویے۔

chitraltimes pti upper chitral protest rally 2 chitraltimes pti upper chitral protest rally 12 chitraltimes pti upper chitral protest rally 9 chitraltimes pti upper chitral protest rally 10