The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چیئرمین پی ٹی آئی کا نائب امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، حکومت سازی پر گفتگو

Chitral Times

چیئرمین پی ٹی آئی کا نائب امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، حکومت سازی پر گفتگو

چیئرمین پی ٹی آئی کا نائب امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، حکومت سازی پر گفتگو

چیئرمین پی ٹی آئی کا نائب امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، حکومت سازی پر گفتگو

لاہور( چترال ٹائمزرپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی اور نائب امیر جماعت اسلامی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں سیاسی لائحہ عمل اور حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کو حکومت سازی پر اتحاد کیلئے گرین سگنل دے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، علی امین گنڈاپور اور سابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کو فون کیا۔ رہنماؤں کے درمیان موجودہ الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حوالے سے حکومت سازی پر گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق بات چیت میں وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومت بنانے کے حوالے سے پیش رفت ہوگئی ہے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی اسلام آباد میں جلد ملاقات متوقع ہے جس میں حکومت سازی یا اپوزیشن میں بیٹھنے کے بارے میں مزید گفتگو ہوگی۔لیاقت بلوچ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد امیدواروں کے تحفظ کیلئے اگر پی ٹی آئی کو جماعت اسلامی کی ضرورت پڑی تو ہم ویلکم کہیں گے، بطور سیاسی جماعت ہم اوپن ہیں اور ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں، ہم پی ٹی آئی راہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں، انہیں ہماری ضرورت ہوئی تو ویلکم کہیں گے، پی ٹی آئی والے کیا چاہتے ہیں ابھی ان کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

پیپلز پارٹی اپروچ کررہی ہے، لائحہ عمل عمران خان طے کرینگے، شیر افضل مروت

پشاور(سی ایم لنکس) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپروچ کررہی ہے، مستقبل کا لائحہ عمل عمران خان طے کریں گے۔ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی 21 سیٹیں ہیں اور وہ وکٹری اسپیچ کررہے ہیں۔ زرداری نے سندھ میں ہماری سیٹیں زبردستی لی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج عمران خان سے ملاقات ہے، میں انہیں تجاویز پیش کروں گا۔ جہانگیر ترین، محمود خان،پرویز خٹک کا حال قوم نے دیکھ لیا۔ جو بھی خان کا ساتھ چھوڑے گا، وہ اپنے ووٹرز کے اعتماد میں خیانت کرے گا۔ ہمیں اپنے کسی بھی منتخب نمائندوں پر عدم اعتماد نہیں ہے۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان سے خیبر پختونخوا کی حکومت اور کس پارٹی سے اتحاد کرنا ہے، اس حوالے سے مشاورت کرنی ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیں اپروچ کررہی ہے۔ عمران خان سے مشورہ کرنا ہے کہ آگے لائحہ عمل کیا اختیار کریں؟ آئی جی خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف ٹاسک ملا تھا۔ انہوں نے 9مئی کو قتل ہونے والے ہمارے کسی ایک کارکن کا مقدمہ درج نہیں کیا۔