The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 چھ ستمبر کوزخمی ہونے والے چترال کے قابل فخر سپوت شیرحیات پشاور میں جام شہادت نوش کیا

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) 6 ستمبر کے دن اوستی چیک پوسٹ بمبوریت میں دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے چترال کا قابل فخر سپوت ، چترال سکاوٹس کے سپیشل اپریشن کمپنی (ایس اوسی) کے کمانڈو شیر حیات ساکن شیاقوٹیک ہون چترال  سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج تھے۔ آج زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔ انکی جسد خاکی پشاور سے روانہ کردی گیی ہے کل فوجی اعزاز کے ساتھ چترال شہرکے شیاقوٹیک میں سپر دخا ک کردیا جاییگا۔ نماز جنازہ کل مورخہ 12ستمبر2023 بوقت 1:45بجے سہ پہر شیاقوٹیک گراونڈ چترال میں ادا کی جاییگی۔ شہید شیر حیات چترال سکاوٹس کے ریٹایرڈ صوبیدار شیر محمد خان کے فرزند ارجمند، چترال سکاوٹس کے معروف فٹبالر صوبیدار مزمل شاہ کے بھانجااور چترال کے معروف گلوکار محسن حیات شاداب کے سالا تھے۔ باقی سوگواروں میں کمال عبد الجمیل دروش ودیگر بھی شامل ہیں۔