Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے وکلاء کی جسٹس فائز عیسیٰ کے ساتھ اظہاریکجہتی اورپیسکو کے خلاف احتجاجی مظآہرہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے کال پر وکلاء نے جسٹس فائز عیسیٰ کے ساتھ یکجہتی کے لئے جلوس نکالاجوکہ پی آئی اے چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار کرلی جس سے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدر خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ، عبدالولی خان ایڈوکیٹ، ساجداللہ ایڈوکیٹ اور دوسروں نے خطاب کیا اوراس عزم کا اظہار کیاکہ عدلیہ کی آزادی کے لئے چترال کے وکلاء برادری کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ آزاد عدلیہ سے ہی اس ملک کی ترقی اور تحفظ ممکن ہے ۔ اس موقع پر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کی چترال میں کارکردگی کو نہایت ناقص قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ بازار کے ایریا میں ٹرانسفارمر گزشتہ دس دنوں سے خراب ہے اور بجلی کی ترسیل بند ہے لیکن روزانہ یاددہانی کے باوجود پیسکو نے کوئی ایکشن نہیں لی اور ہزاروں صارفین مسلسل تکلیف میں مبتلا ہیں ۔ انہوں نے اس با ت پر افسوس کا اظہار کیا کہ ٹرانسفارمر کی مرمت اور صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی پیسکو کی ذمہ داری ہے مگر اس ذمہ داری سے پہلو تہی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں پیسکو مکمل طورپر ناکام ہے اور 21میٹرریڈروں کی اسامیاں خالی رکھ کر صارفین کو میٹر ریڈنگ کے بغیر لاکھوں روپوں میں بل بھیج کر ا ن کی ذمہ داری اجیرن کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور صارفین کے میٹر ہٹانے جیسے غیر قانونی کام کررہے ہیں ۔ اس موقع پر پیسکو چوبیس گھنٹے کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاگیا کہ جمعرات کے دوپہر تک ٹرانسفارمر بحال نہ ہونے اور بجلی کے بلوں کا مسئلہ حل نہ ہونے پر وکلاء برادری پیسکو آفس کا گھیراءو کریں گے ۔ بعدازان جلسہ پرامن طورپر منتشر ہوگئی ۔
chitral bar protest 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21453