چترال شہر سمیت طول وعرض میں وقفے وقفے سے برفباری ، ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور بجلی بند
•Saif Ur Rehman Aziz•2 منٹ پڑھنے کا وقت
چترال شہر سمیت طول وعرض میں وقفے وقفے سے برفباری ، ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور بجلی بند
تاریخ: March 3, 2024ایڈیٹر: Saif Ur Rehman Aziz
چترال میں گزشتہ تین دنوں سے وقفے وقفے سے برفباری کے نتیجے میں چترال شہرسمیت طول وعرض میں دوفٹ سے زیادہ برفباری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں چترال بونی مستوج روڈ کاری ودیگر مقامات پر تودہ گرنے کے باعث بند ہے، اسی طرح گرم چشہ روڈ ، کالاش ویلی روڈ اور ودیگر سڑکیں بھی بند ہیں،ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد عمران کے مطابق لواری اپروچ روڈ، بونی روڈ، گرم چشمہ اور کالاش ویلی روڈ پر برف ہٹانے کا کام جاری ہے،اگرمذید برفباری نہ ہوئی تو یہ سڑکیں ٹریفک کے لئے بحال ہونگے۔ نامساعد موسمی حالات کے پیش نظر لوئیرچترال میں تمام سکولز 9مارچ تک بند رہیں گے۔، ڈی سی نے ارڈر کردیا، دو دنوں سے بجلی کی سپلائی بھی منقطع ہے، پی ٹی سی ایل فون اورانٹرنیٹ دیر کے مقام پرفائبرآبٹک میں خرابی کے باعث بند ہیں، جبکہ ٹیلی نار فورجی بھی کام نہیں کررہا ہے، صرف جاز نیٹ ورک مشکل سے زیر استعمال ہے۔ جس کی وجہ سے چترال ٹائمز کو بھی اپڈیٹ کرنے سے دشواری کا سامنا ہے۔ لہذا چترال کے خبروں سےباخبر رہنے کے لئے فلحال ذیل لنک کو فالو کریں۔