Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے مختلف پراجیکٹس پرکام کرنے والےفارنرز کی سیکورٹی کو مذید سخت کرنے کی ہدایت

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ ڈی۔پی۔او چترال فرقان بلال کے حکم پر ضلع چترال کے تمام پراجیکٹس جہاں پر غیر ملکی اپنے خدمت سرانجام دے رہے ہے کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا.
ملکی صورت حال کے پیش نظر ڈی۔پی۔او چترال کے حکم سے تمام فا ر ن پراجکس کی SDPOs اور SHOs نے ا ڈیٹ کی اور سیکورٹی کی ریہر سل کی گئی ۔جہاں سیکورٹی کے خدشات پاے گئے ان کو notices جاری کیے گئے ۔ چترال میں جاری مختلف پراجیکٹس پر سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے ڈی پی اؤ نے کہا کہ اگرچہ چترال ایک پرامن جگہ ہے لیکن اس کے باوجود وہ تمام پراجیکٹس جن کی نگرانی غیر ملکی کررہے ہے کی سیکورٹی کو ہر لحاظ سے مستحکم بناکر سیکورٹی مزید ہائی الرٹ کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے ۔اس سلسلے میں پولیس کے مراکز میں ریزرو فورس بھی ہائی الرٹ رہے گی ۔مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی۔پی۔او چترال نےکہا کہ چترال پولیس ریزرو کے علاوہ ایلیٹ فورس کے اعلی صلاحیتوں اور جدید اسلحے سے لیس ایلیٹ فورس کو بھی اس سلسلے میں ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔
police security chitral 2

police security chitral 3
police security chitral 344


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
16041