Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے لئے گندم کی نرخ میں خصوصی سبسیڈی کے حوالے سے احتجاج جاری، چترال شہر میں شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال

شیئر کریں:

چترال کے لئے گندم کی نرخ میں خصوصی سبسیڈی کے حوالے سے احتجاج جاری، چترال شہر میں شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز)چترال کو گلگت بلتستان کے برابر گندم میں خصوصی سبسڈی دے کر 100کلوگرام گندم کی بوری کو 2000روپے میں فراہمی کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ گندم میں سبسڈی کے لئے پلیٹ فارم عوامی تحریک نے چترال شہر کے قریب بکرآباد کے مقام پر پشاور روڈ کو پیر کے روز دن ایک بجے سے موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے بلاک کردیا ہے۔

تحریک کے کنوینر اور سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ نے اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم کے احکامات کے باوجود چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے دو ہفتے گزرنے کے باوجود اس مسئلے کے بارے میں حقائق جاننے کے لئے چترال نہیں آیا۔

مغفرت شاہ نے اس عزم کا اظہار کیاکہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا چترال آنے اور عوامی تحریک سے گفت وشنید کرنے تک جاری رکھا جائے گا۔
احتجاجیوں نے متبادل سڑک اورغوچ روڈ کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے جس سے چترال اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیاں سفر کرنے والے سینکڑوں مسافر پھنس کررہ گئے ہیں جن کی اکثریت عیدالاضحی کی تعطیلات سے واپس جانے والوں کی ہے۔ کئی مریض اور زخمی بھی ایمبولنس گاڑیوں میں سڑک کے کھلنے کا انتظار کررہے ہیں۔

اس سے قبل عوامی تحریک کے زیر اہتمام اتالیق چوک میں جلسہ عام منعقد کیا گیا جس سے تحریک کے رہنماؤں مولانا جمشید احمد، وجیہہ الدین، امین الرحمن، قاری نظام، شجاع الحق بیگ، فضل ربی جان، حاجی یوسف، بشیر احمد خان اور دوسروں نے خطاب کیا اور کہاکہ چترال اور گلگت بلتستان ماضی میں ایک رہے ہیں اور حکومت وہاں کی 30لاکھ آبادی کو گندم پر اسپیشل سبسڈی دے رہی ہے لیکن چترال کی ساڑھے تین لاکھ کی آباد ی کو نظرا نداز کررہی ہے جوکہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے 7سے 9جولائی تک ہونے والی جشن شندور میں خلل ڈالنے کے لئے بونی، مستوج اور لاسپور کے مقامات پر سڑکیں بلاک کرنے کی دھمکی دے دی۔

اس سے قبل تحریک نے5جولائی کو لواری ٹنل کے سامنے دیوار ایستادہ کرکے چترال آنے والی ٹریفک کو بھی بندکرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
درین اثناء ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان نے میڈیا کو بتایاکہ وہ احتجاجیوں کے ساتھ گفت وشنید میں مصروف ہیں اور بہت جلد ہی پشاور روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

chitral strike shutter down for wheat subsidy road block chitral strike shutter down for wheat subsidy maghfirat shah

chitral strike shutter down for wheat subsidy chitral strike shutter down for wheat subsidy


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
76204