The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے لئے بجلی بلوں میں مختلف ٹیکسوں اور غیر ضرروی چارجز کے خلاف سول جج کی عدالت میں کیس داخل کردیا گیا۔ وقاص احمد ایڈوکیٹ

Chitral Times

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے معروف قانون دان اور سوشل ایکٹویسٹ وقاص احمد ایڈوکیٹ نے بجلی بلوں میں ٹیکسوں اور بعض غیر ضروری چارجز کے خلاف کورٹ سے رجوع کردیا ہے، چترال کے ایک صارف کی طرف سے سول جج کی عدالت میں دعوی داخل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ۲۰۱۸کے نوٹفیکشن کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کسی قسم کے پیدوار پر ٹیکس سے مستثنی ہیں، اس کے علاوہ ٹی وی ٹیکس، فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ ، میٹر کرایہ ودیگر کے خلاف دعوی دائر کردیا گیا ہے، دعویٰ داخل کرنے کے بعد عدالت سے اسٹے لیا گیا ہے، چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے وقاص احمد کا کہنا ہےکہ مسجد میں ٹی وی کہاں ہےَ؟ ہر دفاتر اور سکولوں میں ٹی وی کہاں ہے؟ ، اسی طرح میٹر کے لئے صارف قیمت ادا کرکے لیتا ہے ، پھر کرایہ کس لئے؟ اسی طرح چترال میں بجلی پانی سے پیدا ہوتی ہے، پھر فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ کس لئے؟؟ اس کے علاوہ دعوٰی میں یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ اکثر اوقات میٹر کی ریڈنگ نہیں ہوتی ، فرضی بل بھیجا جاتا ہے، جب یونٹ صارف کے استداعت سے زیادہ جمع ہوتے ہیں تب تمام یونٹ کا ایک ہی دفعہ بل بھیجنے سے صارف کے لئے بل پچاس روپے یونٹ سے بھی زیادہ میں پڑتی ہےاور ساتھ ادائیگی مشکل ہونے کے ساتھ پروٹیکٹڈ کنزیومر کی کٹیگری کی فوائد سے بھی صارف محروم ہوجاتا ہے۔

وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ فلحال ایک صارف کے لئے کیس داخل کیا ہے جبکہ زیادہ صارفین اس کیس میں فریق بننے کی صورت میں وہ نمائندہ دعوی ہوگا ، اُس کیس کو میں مفت میں کرنے کے لئے تیار ہوں لہذا دیگر کوئی بھی صارف اس دعوی میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

chitraltimes malakand divsn tax free notification

chitraltimes pesco electricity bill