The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 14 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے طول وعرض‌میں‌بارش اوربرف باری کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

Chitral Times

چترال کے طول وعرض‌میں‌بارش اوربرف باری کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

چترال کے طول وعرض‌میں‌بارش اوربرف باری کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز )چترال میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے بارش اور برفباری جاری ہے ۔ جس سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔ مسلسل بارش کے باعث آمدورفت نہ ہونے کے برابر ہے ۔ لواری ٹنل روڈ پر نئی برفباری کے باوجود آمدورفت بند نہیں ہوئی ۔ اور سنو چین استعمال کرکے مسافر
گاڑیوں نے ٹنل عبور کی ۔ تاہم بغیرچین گاڑیاں کراس نہ کر سکیں ۔ برف میں پھنسے گاڑیوں کو نکالنے میں چترال پولیس، چترال لیویز اور دیر پولیس کے جوانوں نے بھر پور مدد کی۔ جسے مسافروں نے سراہا ہے ۔ مسلسل برفباری سے کالاش ویلیز , شیشی کوہ , گرم چشمہ میں برف کے حجم میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ گرم چشمہ روڈ بھی برف کا تودہ گرنے سے چند گھنٹوں کیلئے بند رہا ۔ لیکن سی اینڈ ڈبلیو کی طرف سے سڑک کھولنے کے بعد ٹریفک بحال ہوئی ہے ۔ شدید بارش اور برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ اور برف کے تودے گرنے کے خدشات بڑ ھ گئے ہیں ۔ اور لوگ غیر ضروری سفر سے کترا رہے ہیں ۔ دوسری طرف سردی میں شدید اضافہ ہوا ہے ۔ اور ایندھن کی ضروریات بڑھ گئی ہیں ۔ لیکن اپر چترال میں بجلی کی مسلسل بندش نے مقامی لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ اور لوگ بجلی کی روشنی کو ترس رہے ہیں ۔
اخری اطلاع تک بدھ کی رات چترال شہر میں‌ایک انچ برف پڑی ہے .
chitral leavis

chitral leavis2

chitral leavis lowari duty