Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے سپوت کااعزاز، ظہیرالدین بابرنے پیراگلائڈنگ میں ایک اوراعزازاپنے نام کرلیا

شیئر کریں:

ایبٹ آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)ایبٹ آباد میں منعقدہ دوسرا اکاش نیشنل پیراگلائڈنگ کمپیٹشن اختتام پذیرہوا. اس مقابلے میں‌ملک بھر سے دس ٹیمیں اور65پائلٹوں‌نے حصہ لیا.
طویل ترین اڑان کے مقابلے میں بونی چترال سے تعلق رکھنے والامعروف پیراگلائڈر ظہیرالدین بابر نے ایک گھنٹہ 28 منٹ کا طویل اڑان بھر کر پہلی پوزیشن حاصل کی. پاکستان آرمی کے زیراہتمام کاکول ایبٹ آباد میں‌منعقدہ اس مقابلے میں‌چترال سے بارہ پائلٹوں‌نے حصہ لیا.
یادرہے کہ اس سے پہلے ظہیرالدین بابر نے شارجہ میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل پیراگلائڈنگ مقابلے میں حصہ لے کر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔اوران سے پہلے منعقدہ مقابلوں‌میں‌بہت سے اورریکارڈ بھی اپنے نام کرچکا ہے .
baber ud din paraglider booni chitral 3

baber ud din paraglider booni chitral 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
20520