چترال کے دورآفتادہ علاقہ سوسوم کریم آباد کے تین طلبہ کی آغاخان یونیورسٹی ہسپتال کراچی کے بی ایس این ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیابی
لوئر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)آغاخان سکول سوسوم یہ بتا تے ہوۓ نہایت فخر محسوس کرتا ہے کہ اس اسکول کی تین ہونہار طالبات مہروش ولد امیر بیگ ، فرحانہ ولد عبد الولی اور سیدہ مہروش ولد سید ستارہ شاہ نے آغاخان یونیورسٹی ہسپتال کراچی کے بیچلر آف نرسنگ کے ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیابی حاصل کیں۔
اس کے ساتھ یہ بھی ٖفخر کا مقام ہے کہ مذکورہ سکول کی ہی مذید چھ طالبات ساروش علی والد نور علی، تشوین سلیم والد سلیم خان، مہرام والد دولت بائے، عدنان شہزاد والد رحمت خان، کاشف علی ولدشیر علی اور سہانہ شہبار والد شہباز خان کو ضیا الدین نرسنگ ہسپتال میں اور سات طالبات کو سیفی ہسپتال کراچی میں داخلہ مل گیا ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے سال بھی چار طالب علموں نے آغاخان یونیورسٹی کے بی ایس سی این پروگرام میں داخلہ لیا تھا اور ایک طالب علم ضیااللہ آغاخان یونیورسٹی فیکلٹی آف آرٹس اور سائنس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوا تھا۔ ان کے علاوہ کاشف والد صلاح الدین نے NUST میں میکینکل انجینئرنگ میں قدم جمانے میں کامیاب ہو چکا ہے۔
کامیاب طلباؤ طالبات نے اپنی اس کامیابی کو اپنے والدین اور اساتذہ کی محنت اور دعاؤں کا نتیجہ قرار دینے کے ساتھ ساتھ آغاخان ایجوکیشن سروس کا بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ اس ادارے نے انتہائی دور دراز اور پسماندہ علاقے میں ان کی دہلیز پر معیاری تعلیم کی سہولت مہیا کی


