Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے تین افسران کی اگلے گریڈوں پر ترقی

شیئر کریں:

چترال کے تین افسران کی اگلے گریڈوں پر ترقی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے تین سپوتوں کو اگلے گریڈوں پر ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے والوں میں پی ایم ایس آفیسر سابق اے ڈی سی چترال اور موجودہ ڈسٹرکٹ مانیٹئرنگ آفیسر ( ایجوکیشن ) منہاس الدین کو گریڈ ۱۹ میں ترقی دید گئی ہے، منہاس کا تعق سنگور چترال سے ہے ۔ اسی طرح اے ڈی سی ( ریلیف ) چترال لوئیر عبد الولی خان کو بھی گریڈ ۱۸پر ترقی دید گئی ہے ۔ عبد الولی خان کا تعلق تورکہو سے ہے ۔

دریں اثنا محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے انجینئر مقبول اعظم کو بھی گریڈ آٹھارہ پر ترقی دیدی گئی ہے ۔ انجینئرمقبول اعظم پہلے سے ایکٹنگ چارچ پر بحثیت ایکسین خدمات انجام دے رہے تھے۔ مقبول اعظم کا تعلق ایون چترال سے ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51037