Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے ایک اور سپوت ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی

Posted on
شیئر کریں:

چترال کے ایک اور سپوت ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی

چترال (نمائندہ چترا ل ٹائمز) چترال کے خوبصورت گاؤں پرئیت لوئیر چترال سے تعلق رکھنے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس گروپ کے گریڈ آٹھارہ(BS-18)کے آفیسر تنویر الرحمن کو گریڈ 19پر ریگولربنیادوں پر ترقی دیدی گئی ہے، اور انکی خدمات پہلے سے خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد ہیں۔ اگلے گرڈپر ترقی کے یہ نوٹفیکشن گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے کیبنٹ سیکریٹریٹ اسٹبلیشمنٹ ڈویژن اسلام آبادسے جاری ایک اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔ یادرہے کہ تنویر الرحمن بطور ڈپٹی کمشنر بٹگرام میں خدمات انجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بطور اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراور بطور ڈپٹی کمشنر تورغر اور ٹانک میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ تنویر الرحمن اپنے علاقے سے پہلے آفیسرہیں جنھوں نے سی ایس ایس امتیازی نمبروں سے پاس کرکے پاکستان ایڈمنسٹریٹیوسروس گروپ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

DC tanver ur rehman


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77347