Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے احسان شناس عوام اے این پی کے نامزد امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرینگے۔۔خدیجہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی جائنٹ سیکرٹری خدیجہ بی بی نے چترال کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آنے والے انتخابات میں اے این پی کے نامزد امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں جس کے دور حکومت میں چترال میں ریکارڈ مقدار میں ترقیاتی کام سرانجام پائے اور وزیر اعلیٰ حیدر خان ہوتی نے آٹھ مرتبہ چترال کا دورہ کیا جوکہ اس علاقے کے ساتھ ان کی خصوصی محبت اور لگن کا اظہار ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس پارٹی نے اس دفعہ مجھے صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر ٹکٹ دے کر چترال پر ایک اور احسان کیا ہے کیونکہ چترال سے صوبائی اسمبلی کی ایک جنرل نشست کی کمی سے احساس محرومی پیدا ہوگئی تھی اور یہ بات بھی قابل افسوس ہے کہ چترال میں الیکشن جیتنے والی کوئی سیاسی جماعت نے مخصوص نشست پر چترال سے کسی خاتون کو نامزد نہیں کیا ہے اور اگرکسی نے کیا بھی ہے تو سیریل نمبر میں اتنا پیچھے ہے کہ منتخب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ خدیجہ نے کہا کہ اے این پی نے چترال کی محرومیوں اور پسماندگی کو دور کرنے کے لئے ان کا نام ترجیحی لسٹ کے سیریل نمبر 4میں ڈال دی ہے ۔ انہوں نے چترال میں اپنے بزرگوں اور بہن بھائیوں سے دردمندانہ درخواست کی ہے کہ وہ اے این پی کے حق میں اپنا ووٹ کا استعمال کرکے اپنی احسان شناسی کا ثبوت فراہم کریں جس طرح انہوں نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے نام پر گزشتہ الیکشن میں ان کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کیا تھا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11615