چترال کی ثقافت اور مہمان نوازی سے متاثر آزربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون اور لاہوری جوان کا شادی کی تقریب کے لئے چترال کا انتخاب
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی ثقافت اور مہمان نوازی سے متاثر آزربائیجان کی خاتون اور لاہور سے تعلق رکھنے والے دلہا نے شادی کےلئے چترال کی سیاحتی مقام وادی کالاش کا انتخاب کیا، جہاں آذربائیجانی خاتون گل زارو اغیار اور لاہور سے تعلق رکھنے والے محمد عبید زاہد کی نکاح کی تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی،جہاں کالاش کمیونٹی بھی ان کی تقریب میں شرکت کی، انھیں تخائف پیش کی۔اور ملکر خوب ڈانس کیا، دلہا محمد عبید کا کہنا ہے کہ انہوں نے کالاش ویلی کا انتخاب اس لیے کیا کہ اپنی شادی کے موقعے کو یادگار بنایا جا سکے, جبکہ ہنی مون کےلئے وہ ہنزہ جانے کا ادارہ رکھتے ہیں


