The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کی ایک اور بیٹی پشاور کے بس آڈہ میں قتل ، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

Chitral Times

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ابابیل سکواڈ کے جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرکے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرلیا، بہترین کارکردگی پر سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے ابابیل سکواڈ کے اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا, تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود بس سٹینڈ میں اپنی سوتیلی والدہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرنے والے بد بخت ملزم علی ولد رحمان اللہ کو فوری گرفتار کرکے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ابابیل سکواڈ کے اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا،

یادرہے کہ گزشتہ دن چترا ل کے جنگ بازار سے تعلق رکھنے والی خاتون کو پشاور کے بس آڈہ میں ایک نامعلوم شخص نے گولی مارکر قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے تھے، جو پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون کے شوہر کی پہلی بیوی سے بیٹا نکلا، بعد میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالہ کیا گیا،

chitraltimes peshawar police arrested accused person on chitrali women morder case