چترال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پہلی مرتبہ سٹی اسکین مشین پہنچایے گئے
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں یو این ایچ سی آر(UNHCR) کی تعاون اور ایم ایس ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر اسرار الدین کی کوششوں سے گزشتہ دن سیٹی سکین مشین چترال پہنچ گئے ہیں۔ چترال سکاؤٹس اور ڈسٹرک پولیس چترال لوئر کے جوانوں نے بھی اس موقع پر مشینوں کی ایڈجسمنٹ میں ہسپتال اسٹاف کا ساتھ دیا۔ اس موقع ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے چترال سکاؤٹس اور ڈسٹرکٹ پولیس چترال کا شکریہ ادا کیاگیا۔یہ چترال کی عوام کے لئے UNHCR کی طرف سے بہت ہی بڑا تحفہ ہیں انشاء اللہ اگلے مہینہ کام کا آغاز بھی کیا جائے گا۔یادہے کہ ابھی تک یہ سہولت ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نہیں تھا بلکہ چترال کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں نہیں، اس کے لئے مریضوں کو پشاور ریفر کیا جاتا تھا ۔
