Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ڈسٹرکٹ پولو کپ ٹورنامنٹ کا افتتاح، سترٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

Posted on
شیئر کریں:

چترال(جمشید احمد) ہر سال کی طرح ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ اتوار کے دن چترال پولو گراونڈ میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ٹی ایم اے اور چترال پولو ایسو سی ایشن کی تعاون سے شروغ ہوا ٹورنامنٹ میں چترال کے دور دراز علاقوں سے کھیلوں‌کا بادشاہ اوربادشاہوں‌کا کھیل پولو کے سترٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ روزانہ دس دس میچز کھیلے جاتے ہیں اور ہزاروں شایقین پولو کے دلچسپ مقابلوں سے محظوظ ہورہے ہیں اور اس ٹورنامنٹ کا فاینل ۵۲ جون کو پولوگراونڈ چترال میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے حوالے سے چترال پولو ایسو سی ایشن کے صدر شہزادہ سکندر الملک نےچترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگو کر تے ہوے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کو کرانے کا مقصد چترال کی روایتی کھیل پولو کو فروغ اور ترقی دینا اور شندور جشن کے لیے تیاری کرنا ہے۔ انھوں‌نے مذید بتایاکہ گزشتہ برسوں کی نسبت اس دفعہ زیادہ ٹیمیں‌ ٹورنامنٹ میں حصہ لئے ہیں. جوکہ خوش آئندہے. اگرحکومتی سرپرستی ہو توچترال میں پولو کی کھیل کو مذید ترقی دی جاسکتی ہے ، جس سے علاقے میں سیاحت بھی مذید فروع پائیگا.
polo district cup chitral tournament 3

polo district cup chitral tournament 4

polo district cup chitral tournament 7

polo district cup chitral tournament 8

polo district cup chitral tournament 6

polo district cup chitral tournament 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
22991