The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل، معروف کاروباری شخصیت حاجی محبوب اعظم صدر، جبکہ جاوید وزیر سینئرنائب صدر منتخب 

Chitral Times

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل ہوگئے، ایگزیکٹیو کمیٹی کے چوبیس ممبران پہ مشتمل نیا کابینہ تشکیل دے دی گئ۔ حاجی محبوب اعظم آئیندہ دو سال کیلۓ چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید وزیر سنئیر نائب صدر جب کہ حاجی فضل محمد نائب صدر منتخب۔ آئندہ چند روز میں باقائیدہ تقریب حلف برداری بھی ہو گی۔ حاجی محبوب اعظم کا شمار چترال کے معروف جانے پہچانے کاروباری شخصیات میں شمار ہوتا ہے انتہائی  قابل محنتی اور نرم مزاج کے مالک ہیں۔ انھوں نے چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹیو ممبران کا شکریہ ادا کیا جو ان پہ اعتماد کر کے انھیں صدر منتخب کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ چترال چمبر آف کامرس جس احسن طریقے سے چترال جیسے پسماندہ علاقے کیلۓ محنت اور خدمت سرانجام دیتے آ رہا ہے انشااللہ چترال چمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے چترال اور چترال کے کاروباری طبقے کیلۓ مزید خدمت کریں گے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ قدرت نے چترال کو بہت کچھ عطا کیا ہے مگر بدقسمتی سے اس ترقی یافتہ دور میں بھی ہم ہر لحاظ سے پیچھے رہ گۓ ہیں۔ اب وقت کا تقاضا ہے کہ ہمیں اپنے علاقے کے مسائل کو حل کرنے کیلۓ سنجیدگی کے ساتھ یکجا اور متحد ہو کر کام کرنا پڑے گا۔ قدرتی ذخائر کے لحاظ سے چترال مالامال ضلع ہے اور چترال میں کاروبار کے حوالے سے بہت زیادہ پوٹینشل اور مواقع موجود ہیں ہمارے لوگوں کو خاص کر نوجوان طبقے کو اس جانب راغب کرنا ہو گا اور اور انکے لۓ ایسے مواقع اور آسانیاں پیدا کرنا ہونگے جس سے وہ اپنے لۓ باعزت روزگار کما سکیں اور ملکی معیشت پہ بھی اسکا بہتر اثر پڑ سکے۔ انشااللہ اس حوالے سے ہم ایک جامع پلان تشکیل دے کر حکومت وقت اور دیگر متعلقہ اداروں اور مختلف انٹرنیشنل اور نیشنل این جی اوز کے ساتھ ملکر کام کریں گے تاکہ چترال میں بیروزگاری اور غربت میں کمی لایا جا سکے اور کاروباری طبقے کی مسائل کے حل کیلۓ بھی بھرپور جدوجہد کریں گے۔ اس موقع پر انھوں نے چترال اور چترال چمبر آف کامرس کیلۓ سرتاج احمد خان صاحب کی محنت اور کوششوں کی بھی خوب تعریف کی۔

chitraltimes haji fazal muhammad