Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس کی کامیاب کاروائی ، چترال بازارسے چوری ہونے والا اسلحہ برامد،ملزمان گرفتار

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) اس مہینے کے دس تاریخ کی درمیانی شب نیو بازار چترال میں اسلحے کی دوکان میں چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں ملزمان نے دوکان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن چوری کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے جس پر تھانہ چترال میں مقدمہ علت نمبر 19 جرم 457/359ppc مورخہ 15.01.2019 درج ہوکر سرکل افسر انسپکٹر سجاد حسین کی زیر نگرانی تفتیشی ٹیم نے تفتیش شروع کردی تھی ۔جس نے انتہائی باریک بینی سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان سیف الدین ولد سیف اللہ . سجاد عالم اور جواد عالم پسران سردار عالم سکنہ شاہ ڈوک چترال کو گرفتار کرکے مال مقدمہ کل مالیتی 7,37000 روپے برامد کرلیے ۔ ملزمان نے عدالت کے روبرو اعتراف جرم بھی کر لیا ۔
پولیس تفتیشی ٹیم کی عمدہ کارکردگی پر ضعلی پولیس افسر کپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے تفتیشی ٹیم کو کیش ریوارڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
18338