Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس کی کامیاب کاروائی ، بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد،ملز افغان باشندہ گرفتار

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال نے ایک کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برامد کرکے افغان شہری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سونیہ شمروز خان نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائک اپریشن کیا گیا جس کے دوران دروش بازار میں واقع ایک دکان پر چھاپے کے دوران آفتاب ولد محمد اعظم مہاجر کے دوکان سے 21850 میٹر سیفٹی فیوز اور 1911 عدد ڈینامائیٹ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے برآمد شدہ پاوڈر اور دھماکہ خیز مواد کو اپنی ملکیتی بتلاکر اپنے آپکو ایک کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن بتلایا اور مزید انکشاف کیا کر وہ یہ مواد تخریب کاریوں میں استعمال کرنے کے لئے رکھا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے اس عزم کا اظہار کیاکہ ایسے شرپسند عناصر کو چترال کے پرُامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

یادرہے کہ سونیہ شمروز خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہیں جن کی چترال میں چارچ سنبھالنے کے بعد پہلی دفعہ بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کی گئی ہے ۔جبکہ آتے ہی انھوں نے منشیات فروشوں کے گرد گھیراتنگ کیا ہوا ہے ۔ جسکو عوامی حلقے میں سراہا جارہا ہے ۔

چترال پولیس کی کامیاب کاروائی ، بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد،ملز افغان باشندہ گرفتار

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47455