چترال پولیس کی بروقت کاروائی، رومبور جنگل میں اچانک آگ لگنے کی اطلاع پرفارسٹ اہلکاروں کے ہمراہ آگ پر قابو پانے میں کامیاب، جنکل کو کروڑوں روپے نقصان سے بچالیا گیا،
چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) لوئر چترال پولیس عوام الناس کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش، تھانہ رمبور کے حدود میں سنجیرت جنگل میں اچانک آگ لگنے کی اطلاع پر لوئر چترال پولیس نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی احکامات پر تھانہ رمبور کے جوانوں نے رمبور جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے مقامی لوگوں اور فارسٹ اہلکاروں کے ہمراہ مل کر رمبور جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پاکر جنگل کوبڑے نقصان سے بچالیا۔بصورت دیگرآگ مذید پھیلنے کا خدشہ تھا۔ اور کروڑوں روپے نقصان کا اندیشہ تھا۔

