Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری، کامران بنگش نے حلف لیا

شیئر کریں:

پشاور( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کے ارکان کی حلف وفاداری کی تقریب سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات
کامران بنگش نے حلف لیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اوقاف اور اقلیتی امور وزیر زادہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حلف اٹھانے والوں میں صدر ظہیر الدین، سینئر نائب صدر سیف الرحمن عزیز، نائب صد میاں آصف علی شاہ کا کاخیل، جنرل سیکرٹری عبدالغفار، فنانس سیکرٹری نور افضل خان اور آفس سیکرٹری سید نذیر حسین شاہ شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ صحافیوں کے جملہ مسائل حل کرناپی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اوراسے پوری دلجمعی اور خلوص نیت سے عملی جامہ پہنایاجارہا ہے تاکہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے کے قابل ہوسکیں۔ کامران بنگش نے چترال پریس کلب کے لئے گرانٹ ان ایڈ کا بھی اعلان کیا اور چترال میں صحافیوں کے لئے میڈیا کالونی کے لئے ترجیحی طور قدم اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہاکہ قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ ٹھوس بنیادوں پر سنجیدگی سے چترال کی پسماندگی دور کرنے کی طرف توجہ دی جارہی ہے اور ترقیا تی کاموں کا جال ہر سو بچھایا جارہا ہے۔ انہوں نے چترال میں میڈیا کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ چترال کی تعمیر وترقی اور معاشرتی ہم آہنگی میں اس کا کردار مسلمہ اور قابل تعریف ہے۔ پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے چترال میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ اوصدر پریس کلب نے چترال کا روایتی تخفہ چترالی ٹوپی معاون خصوصی کامران بنگش اور وزیر زادہ کوپیش کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
44684